ابنا: امریکہ خلیجی ممالک کو ایران سے ڈرا دھمکا کر خلیجی ممالک میں ميزائل شکن نظام نصب کرنے کي کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلے میں خليجي ممالک اور امريکہ کي مشترکہ سيکيورٹي کميٹي قائم کردي ہے.سعودي اخبار کے مطابق يہ فيصلہ خليجي ممالک کے تحفظ کے لئے کيا گيا ہے. مشترکہ کميٹي امن و سلامتي کے ماہرين پر مشتمل ہوگي جو ميزائل شکن نظام نصب کرنے کي ضرورت اور اہميت کا فيصلہ کريں گے.
امريکا نے يقين دہاني کرائي ہے کہ خليجي ممالک سے متعلق اس کے وعدے ٹھوس نوعيت کے ہيں. امريکا کسي بھي خطرے کے مقابلے کے لئے خليجي ممالک کي مشترکہ دفاعي تنصيبات کے استحکام ميں بھرپور تعاون کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اس طرح خلیجی ممالک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی تلاش وکوشش اور اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔عربوں میں اب بھی امریکہ سے خریدے ہوئے ہتھیاروں کو چلانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
......
/169